کنشاسا،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث200افراد ہلاک، جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی دیہات زیرِآب آگئے ہیں، جبکہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے تحت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ادھر جزیرہ نما کریمیا کے شہر سوڈک میں بارش کے باعث ہونے والی کیچڑ سے 80گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔